رانچی، 17؍جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )جھارکھنڈ میں گریڈیہہ ضلع کے جنگلوں میں نکسلیوں کے ساتھ آج علی الصبا ح ہوئے تصادم میں سی آر پی ایف کے ایک کمانڈو کی موت ہو گئی۔حکام نے بتایا کہ ضلع کے ہیسالو-پیرتاڑ علاقے میں آج علی الصبا ح نکسلیوں کے ساتھ ہوئے تصادم میں سی آر پی ایف کی مخصوص کوبرا یونٹ کے ایک کمانڈو کو گولی لگ گئی۔انہوں نے بتایا کہ تصادم میں 203ویں کمانڈو بٹالین فار ریزالیوٹ ایکشن کوبرا کے کمانڈو بی ہریجن مارے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)کا ایک اور جوان زخمی ہو گیا ہے۔